More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

مصباح الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے طویل العمر کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا

مصباح الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے طویل العمر کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا

تاریخ میں چند ہی اتنے خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں کہ کامیابی اور ریکارڈز ان کے تعاقب میں رہتے ہیں،، اپنے ادارے کے اصرار پر قائد اعظم ٹرافی کھیلنے والے مصباح الحق کو بھی شاید پتہ نہ تھا کہ اس سال SNGPL کی قیادت کر کے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان میاں محمد سعید کا ریکارڈ توڑ دیں گے

جی ہاں مصباح الحق نے پاکستان فرسٹ کلاس کے طویل العمر کپتان بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے، سوئی ناردرن کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔ اس طرح وہ قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ مصباح الحق نے یہ اعزاز 44 برس 190 دن کی عمر میں فائنل میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے حاصل کیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم سابق منیجر یاور سعید کے والد جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی رہے ہیں کے پاس تھا جنہوں نے پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے بہاولپورکے خلاف قائم کیا تھا اس وقت میاں محمد سعید کی عمر 43 سال اور 147 دن تھی۔

میاں محمد سعید نہ صرف مرحوم یاور سعید کے والد بلکہ شہرہ آفاق فاسٹ باولر فضل محمود کے سسر بھی تھے
misbah-saeed-captains

دی گئی تصویر میں میاں محمد سعید کالے کوٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں