نئی کرکٹ کمیٹی ، مکی آرتھر کے لیے خطرے کی گھنٹی
اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرکاری طور پر کرکٹ کمیٹی کا اعلان نہیں کیا مگر مزکورہ کمیٹی کے لیے تینوں نام منظر عام پر آ گئے ہیں،،، سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ سابق چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ محسن حسن خان اور سابق کپتان مصباح الحق کمیٹی کے اراکین ہونگے، کرکٹ کمیٹی کے پاس معاملات کرکٹ چلانے کے تمام اختیارات ہونگے ،،، کرکٹ کمیٹی کے پاس قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و دیگر کوچز متعین کرنے کا اختیار ہوگا اور اس کے علاوہ کئی ایسے اختیارات ہونگے جو اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی کے پاس ہوتے تھے
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو اعتماد میں لے کر کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام شعبوں سے معلومات حاصل کرنے کا اختیار رکھے گی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے بھی کرکٹ کمیٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی
اگر متوقع کرکٹ کمیٹی کو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے من مانیوں اور سینیئر کھلاڑیوں سے محاذ آرائی کا سلسلہ بند نہ کیا تو ان کی چھٹی کروا دی جائے گی،،، اگر ایسا ہوتا ہے تو ڈین جونز قومی کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار بن جائیں گے کیونکہ وسیم اکرم اور مصباح الحق کو ڈین جونز کی صلاحیتوں پر بے پناہ اعتماد ہے،،، یاد رہے کہ ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائٹڈ دو بار پی ایس ایل ٹرافی جیت چکی ہے
کچھ عرصہ قبل تابی لیکس سے انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا تھا کہ پی سی بی نے انکو جو بھی عہدہ دیا وہ سب سے پہلے یہ دیکھیں گے کہ وہ اس عہدے کے قابل بھی ہیں کہ نہیں، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا ممبر بن کر مصباح الحق خصوصا ڈومیسٹک کرکٹ کی ان تمام خامیوں کا تدارک کریں گے جنکا ذکر وہ اپنے انٹرویوز میں کرتے رہے ہیں
مصباح الحق کا مزکورہ انٹرویو دیکھنے کے لیے لنک کو کاپی کر کے اپنے براوزر میں پیسٹ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=XEpliZg0BR4
اپنی رائے کا اظہار کریں