ہیڈ کوچ کس کے عشق میں مبتلا ہوگئے
کسی سے بھی محبت کی اتہا کو عشق کہا جاتا ہے اور عشق وہ ہوتا ہے جہاں ایک شخص اپنا آپ بھول کر جسکے عشق میں مبتلا ہوتا ہے اس کا ہو کر رہ جاتا ہے،،، آپ میں سے اکثر نے یہ خبر محض اس لیے کھولی ہوگی کہ شاید مکی آرتھر کسی خاتون کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں
مگر جناب ایسا ہر گز نہیں ،،، حقیقی پروفیشنل انسان اپنے کام سے عشق کرتا ہے اور اپنی مہارت میں کمال حاصل کرنے کو اپنا آپ بھول جاتا ہے،،، مکی آرٹَتھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے عشق کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام کرنے کی مکمل آزادی چاہیے ہوتی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میرے فیصلوں کا احترام کیا جاتا ہے جو میرے لیے سکون کا باعث ہے،،،انہوں نے کہا کہ ایشیائی ٹیموں میں بہت ذیادہ ٹیلنٹ ہے اور ضرورت محض درست سمت کا تعین کرنا ہوتا ہے جسمیں قومی ٹیم کامیاب جا رہی ہے،،انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے مگر جس طرح قومی ٹیم کو ہر شعبے کے لیے کئی کئی کھلاڑی دستیاب ہیں،،،ہم بہت جلد ٹیسٹ ٹیم کو بھِی کامیابی کی انب گامزن کر دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں