جاوید میاں داد کے چاہنے والوں کے لیے اہم خبر
لاہور:پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ہمشہ یاد رکھے جانے والے جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 32 سال بیت گئے۔
کرکٹ شائقین کو وہ دن اچھی طرح یاد ہو جب آسٹریلیشا کپ 1986 میں پاکستان، بھارت،سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک تھیں، دونوں روایتی حریف 18 اپریل کو کھیلے جانے والے فائنل میں پہنچے، بھارتی ٹیم نے سنیل گاوسکر( 92) اور سری کانت(75) کی بدولت 7وکٹ پر 245کا مجموعہ حاصل کیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے وکٹیں تیزی سے گنوائیں۔
جاوید میانداد چھوٹی شراکتوں سے اسکور آگے بڑھاتے رہے، آخری 10اوورز میں 90رنز درکار تھے،ثابت قدم بیٹسمین فتح کے قریب لے آئے،آخری اوور میں 11رنز کا سفر مزید مشکل ہوگیا جب وسیم اکرم اور ذوالقرنین نے چیتن شرما کی گیندوں پر وکٹیں گنوادیں،صرف ایک وکٹ باقی ہونے کے سبب پاکستان کی شکست واضح اور چیتن شرما ہیرو بنتے نظر آرہے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں