More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہونگے :چیئر مین پی سی بی

پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہونگے :چیئر مین پی سی بی

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ، پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے ۔

پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ یو اے ای میں ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے میچز پاکستان میں ہونا ہیں جن کا باقاعدہ آغاز 7 مارچ سے کراچی اور لاہور میں ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز غیر یقینی صورت حال کا شکار تھے۔لیکن اب چیئرمین پی سی بی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میں ہی ہو،

فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ ہے پاکستان جا کر کھیلنے کی، جن کھلاڑیوں نے شروع میں آنے کو کہا تھا، وہ سب پاکستان آ رہے ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں