پاکستان اچھا ملک ہے، دوسری ٹیموں کو بھی یہاں آنا چاہیے،مارک ووڈ
ملتان (نمائندہ تابی لیکس) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے پاکستان کی مہمان نوازی اور یہاں کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔ایک انٹرویو مارک ووڈ نے کہا کہ پاکستان اچھا ملک ہے، مجھے یہاں کوئی تکلیف یا مشکل نہیں ہوئی، دوسری ٹیموں کو بھی یہاں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سلو ضرور تھی تاہم ریوس سوئنگ ہورہی تھی، مجھ سمیت انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں میچز اور یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہوا، یہاں کے کراڈ نے بھی میچ کے دوران سپورٹ کیا۔مارک ووڈ نے کہا کہ یہاں کے لوگ ہر وقت آپ کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں ، انگلینڈ سے آئے فینز بھی یہاں خوب انجوائے کررہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں