ہیلمٹ نہ پہننے کا نتیجہ— مردان کا جواں سال کرکٹر جاں بحق
پاکستان میں کرکٹ مقبول ترین کھیل بن چکا ہے اور گاوں گاوں قریہ قریہ اب کرکٹ ہی کھیلی جاتی ہے،،،اپنے شوق کی آبیاری کے لیے نوجوان کرکٹرز اپنا گھر بار چھوڑ کر کرکٹ سیکھنے دوسرے شہروں میں منتقل ہوتے رہتے ہیں
گیارہویں جماعت کے طالب علم زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے
مقامی کرکٹ اکیڈیمی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے تیز گیند زبیر احمد کی گردن میں لگی،،،ان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبیر احمد کے اہل خانہ سے دلی ہمدوردی کے ساتھ ساتھ پیغام دیا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ بلے بازوں کو اپنے حفاظت کا سارا سامان استعمال کرنا چاہیے،،،اگر زبیر احمد ہیلمٹ کا استعمال کرتے تو اس ناگہانی حادثے کا شکار نہ ہوتے
اپنی رائے کا اظہار کریں