کینسر کے خلاف جنگ –ملائشین سائیکلسٹس کی لاہور آمد
کینسر کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں ملائیشیا کا رکنی سائیکلنگ وفد لاہور پہنچ گیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان نے مہمان سائیکلسٹ کا استقبال کیا اس موقع پر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزادہ بٹ، خزانچی امجد بھی موجود تھے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچنے پر ملائیشین سائیکلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ملائیشین سائیکلسٹ میں سو لیانگ اور لی ہان ینگ شامل ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نیک مقصد جس میں کینسر کے موذی مرض کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔ ملائیشین سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت اچھی مہمان نوازی کی گئی ہے امید کرتے ہیں کہ ہمارا پاکستان کا سفر بھی یادگار سفروں میں سے ایک ہوگا۔ سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ بھارت پہنچنے پر ہمیں پاکستان کے متعلق ڈرایا گیا تھا کہ وہاں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں وہاں نہ جائیں لیکن ہم نے اس چیز کی پروا کیے بغیر پاکستان آنے کا اپنا ارادہ برقرار رکھا۔ معظم خان کی جانب سے ہمارے ساتھ اچھی مہمان نوازی کی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر معظم خان کا کہنا تھا کہ ملائیشین سائیکلسٹ کے ٹور کو ورلڈ سائیکلنگ فیڈریشن بھی مانیٹر کر رہی ہے۔ دو سال میں اپنا یہ ورلڈ ٹور مکمل کرینگے۔ نیک مقصد کے لیے دونوں سائیکلسٹ نے اپنا سفر شروع کیا ہے ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔ مہمان سائیکلسٹ جمعہ کی صبح لاہور سے اپنی اگلی منزل کیلئے چلے جائیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ مہمان سائیکلسٹ پاکستان سے اچھی یادیں لیکر اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہونگے۔ بعد ازاں مہمان سائیکلسٹ نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے دفتر میں کینسر سے آگاہی کے سلسلہ میں معظم خان، محمد یعقوب اور عقیل احمد کو کینسر سے آگاہی کے متعلق ریبن پنز بھی لگائیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں