رونکی نے پاکستان میں رونق لگانے کا اعلان کردیا
پاکستان سپر لیگ میں جارح ترین بلے باز لیون رونکی نے پاکستانی شائیقن کرکٹ کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد یونائٹڈ کے پاکستان میں ہونے والے پلے آف میں اگر ان کی ٹیم ہوئی تو وہ پاکستان جائیں گے،،، وہ لاہور قلندرز کی درگت بنانے کے بعد دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بڑے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم بن گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ مصباح میچز کے دوران زیادہ جذباتی نہیں ہوتے جس کا فائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 9 سے 10 مہینوں سے مختلف لیگز میں میری فارم اچھی رہی ہے، میں بے فکر ہوکر بیٹنگ کرتا ہوں، میرے بین الاقوامی کرکٹ کا اختتام ہوچکا ہے اور میں اب صرف لیگ کرکٹ کھیلتا۔
لیوک رونکی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز کے مقابلے میں اب بہت اچھی ہوگئی ہے، ان وکٹوں پر بولرز کے مقابلے میں بلے باز زیادہ کامیاب ہوں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں