More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ,ٹیم میں کون کون شامل

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ,ٹیم میں کون کون شامل

لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔وئے روٹ کا کہنا تھا پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے سب بہت پرجوش ہیں۔

33237567_502604626822818_1539769217547501568_n

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور راحت علی کی جگہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

33384836_502604523489495_5584260763943436288_n

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔

33477495_502604533489494_6730434647295000576_n

گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ کر رہے ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں