چیئرمین پی سی بی — بھی توہین عدالت کی زد میں آ گئے
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چیئرمین پی سی کو توہین عدالت کا نٹس جاری کیا ہے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 15 روز میں جواب طلب کیا ہے،،،
تفصیلات کے مطابق ملتان کے کرکٹ آرگنائزر علاؤالدین نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں کے سیکریٹری عقیل احمد اور صدر راؤ عمر جاوید کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن نے روایتی ٹال مٹول سے کام لیا جس پر علاؤالدین نے لاہور ہائی کورٹ کے ،،،، ملتان بینچ سے رجوع کیا
عدلات نے ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی کو مزکورہ عہدیداران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی مگر تاہم پی سی بی کی جانب سے ہمیشہ کی طرح کسی قسم کی کاروائی دیکھنے میں نہ آئی،،،جس پر درخواست گزار نے پی سی بی کی جانب سے دلبرداشتہ ہوکر ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایک اور درخواست دائر کی،،،کہ نو ماہ گزرنے کے باوجود عدالتی احاکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،،،جس پر جسٹس وقاص رووف نے چیئرمین پی سی بی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں وضاحت طلب کی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں