,آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے ،22 رنز بنانے کے بعد راحت علی نے کون سی غلطی کی کہ میچ ہار گئے ویڈیو دیکھیں
لاہور:قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے الیمینیشن میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایک سکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے تاہم میچ میں سنسنی خیز مرحلہ اس وقت آیا جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ایک اوور میں 25 رنز درکار تھے اور انور راحت علی نے پانچ گیندوں پر 22رنز مار دیئے لیکن جیت کیلئے ایک گیند پر درکار تین رونز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور رن آوٹ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے آخری اوور کروانے کیلئے ڈاﺅسن میدان میں آئے تاہم انور علی نے انہیں آتے ہی پہلی گیند پر چوکامارا اور دوسری ہی گیند پر چھکا دے مارا جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جیت کی امید جاگ اٹھی جس کے بعد ایک گیند بیٹ ہو گئی تاہم انور علی نے اگلی دوگیندوں پر دو چھکے دے مارے ۔جس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہوش ہی اڑ گئے لیکن انور علی آخری گیند پر درکار تین رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور میر حمزہ رن آوٹ ہو گئے ۔
ویڈیو دیکھیں
Peshawar Zalmi won by 1 run!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Hr0IDKUXDn— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
آخری اوور کی جھلکیاں
SIX! 19.5 Liam Dawson to Anwar Ali
Watch ball by ball highlights at https://t.co/52ZlOAymMX#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/D9S5LBcAeo— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں