ہدف حاصل کرپانا آسان نہیں تھا:برینڈن میکولم
دبئی :لاہور قلندر ز کے کپتان برینڈ ن میکولم کا کہنا تھا کہ پچ سوئنگ کو سپورٹ کررہی اور بالز بہت زیادہ ٹرنز کررہی تھی جس پر اس وکٹ پر ہدف حاصل کرناآسان نہیں تھا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو میں کرتے ہوئے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ میچ میں سنسنی خیزی بڑھی جو ایک اچھے مقابلے کی طرف گئی ،کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیا جس کاکریڈٹ ان کو دینا چاہوں گا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم اپنے فینز کو ٹورنامنٹ میں زیادہ خوش نہ کرسکے لیکن اس جیت سے انہیں خوشی ملے گی۔برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچز میں سیکھنے کو زیادہ ملتا ہے امید ہے ٹیم میں موجود نئے لڑکے اس سے سیکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
خیال رہے لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں