کے پی ایل کشمیری کرکٹرز کے لیے اپنے جوہر دکھانے کا پلیٹ فارم ہے,وسیم اکرم
.
کشمیر پریمیئر لیگ کے *نائب صدر وسیم اکرم* نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا مقابلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ہر گز نہیں ہے، کے پی ایل کرکٹرز کیلئے آگے بڑھنے کیلئے پہلا قدم ہے، جس طرح لیگ کے پہلے سیزن سے سلمان ارشاد اور زمان خان کی صورت میں دو باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئے، ان کرکٹرز نے اپنی عمدہ کارکردگی سے پی ایس ایل میں جگہ بنائی، اسی طرح کشمیر کا ہر کرکٹر اچھی کارکردگی دکھا کر آگے بڑھ سکتا ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتا ہے اور پاکستانی ٹیم میں جگہ بھی بناسکتا ہے
*وسیم اکرم نے* کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ کیساتھ چلنا چاہتی ہے، کے پی ایل ایک نرسری ہے جہاں سے پی ایس ایل کیلئے کرکٹرز تیار ہونگے، کشمیری کرکٹرز کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ یہاں کے کرکٹرز کو موقع نہیں ملتا تو کے پی ایل انکے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پرفارم کرکے وہ اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں
نائب صدر کے پی ایل *وسیم اکرم* نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن کامیاب رہا اور اسکی وجہ کے پی ایل کے صدر عارف ملک اور سی ای او شہزاد اختر کی ان تھک محنت تھی ہم نے یہ طے کیا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو اچھی کرکٹ دکھانی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس لئے پہلا سیزن کامیاب رہا اور اسی طرح اب دوسرا سیزن بھی کامیابی کیساتھ منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ کشمیر خوبصورت نظارو اور جنت نظیر وادیوں سے بھرا پڑا ہے کشمیر کے لوگ بھی بہت خوبصورت اور محبت کرنے والے ہیں، کرکٹ لورز ہیں کرکٹ دیکھنے کیساتھ کرکٹ کھیلنا بھی چاہتے ہیں، دوسرے سیزن میں انہیں پہلے سیزن سے بھی زیادہ کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی..
اپنی رائے کا اظہار کریں