کشمیر پریمیئر لیگ کے بیش قیمت ٹکٹس، نوجوان کھلاڑی اور عام تماشائی پریشان
کشمیر پریمیئر لیگ کا سٹیج سج گیا، لیگ میں شامل کھلاڑیوں اور ٹیمیں بھی مظفرآباد بائیو ببل سیکور میں پہچ سکیں اور اس لیگ کو خطے میں فروغ کرکٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی مگر بعد ازاں کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ تیس فیصد تماشائی گراونڈ میں بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہونگے
کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق 750، 1500، 2000اور 2500کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں اس اعلان پر کشمیری نوجوان کھلاڑیوں اور عام عوام تماشائی خاصے مایوس نظر آرہے ہیں، مظفر آباد سے اطلاعات کے مطابق کرکٹ لوورز نے سستے ٹکٹوں کے اجرا کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور کھیل کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں
نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے 100 سے 200 روپے تک ٹکٹوں کے اجرا کی اپیل کی گئی ہے، امید ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کم از کم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سستے ٹکٹس کا اعلان کرکے ان کے دل جیت لے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں