KPL باہمی محبت اور اچھے تعلقات کا بہترین پلیٹ فارم ہے، راشد لطیف
کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشد لطیف مظفر آباد پہنچ گئے،
مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا
کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن پہلے سے زیادہ کامیاب ہوگا، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل راشد لطیف
شاہد خان آفریدی، وسیم اکرم اور شعیب اختر کی طرح مزید بڑے نام لیگ کا حصہ ہونگے، راشد لطیف
کشمیر کے لوکل کرکٹرز کو لیگ کا حصہ بنانا ترجیح ہے، راشد لطیف ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز
پریس ریلیز
کراچی 18 مئی 2022.
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشد لطیف کے پی ایل کے دوسرے سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوگا جسے پوری دنیا دیکھے گی، ہم کوششیش کررہے ہیں کہ کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں کشمیر کے لوکل کرکٹرز بڑی تعداد میں شرکت کرسکیں، کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اقدامات کئے گئے ہیں، پہلے سیزن میں شاہد خان آفریدی، وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے بڑے نام کے پی ایل سے جڑے تھے اور مظفرآباد آئے تھے، دوسرے سیزن میں ان لوگوں کیساتھ مزید بڑے نام لیگ کا حصہ ہونگے
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہ یہاں موجود سہولیات سے مطمئن ہیں یہ بہت پرانا اور تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے کرکٹرز کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور کے پی ایل کی طرح دنیا کی ہر لیگ میں شامل ہوں، کے پی ایل کو پاکستان کیساتھ ساتھ پوری دنیا سے سپورٹ حاصل ہے
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے ذریعے ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ ہم کشمیر کے کلچر اور یہاں کی جنت نظیر وادیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کریں یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں پہلے سیزن میں جس طرح سے انہوں نے سپورٹ کیا وہ قابل ستائش ہے دوسرے سیزن میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے ، کرکٹ ایک دوسرے کو یکجا کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ کے پی ایل کا سفر مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی سے جاری رہے گا.
اپنی رائے کا اظہار کریں