کرونا وبا میں کرکٹ کو زندہ رکھنے والے پاکستان کو انگلینڈ نے ہاتھ کرا دیا
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جس نے کرونا وبا کے عروج پر بھی خطرات کو مول لیکر بحالی کرکٹ میں سب سے پہلے ہاتھ کھڑا کیا مگر کشمیر سپرلیگ جو بھارت کے لیے درد سر بن چکی ہے کے سلسلے میں پاکستان کو ہر طرف سے حوصلہ شکنی دیکھنے کو مل رہی ہے، گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی،مینز ایونٹ میں بھی چند بھارتیوں کی شرکت پر بات چیت جاری ہے۔
ادھرانگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر نے کشمیر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کردیا۔ انھوں نے کہا کہ میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا، انگلش بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کشمیر لیگ میں نہیں جاؤں گا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے تصدیق کی ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام ممالک سے رابطہ کرکے انھیں اپنے کھلاڑی کے پی ایل کیلیے ریلیز نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔6 اگست کو شروع ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں مقابل ہوں گی،ان میں سے ایک ٹیم کو اوورسیزواریئرز کا نام دیا گیا ہے جس کا مونٹی پنیسر کو حصہ بننا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں