بوم بوم آفریدی KPL کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
*کشمیر پریمیئر لیگ کا لیجنڈری کرکٹر شاہد خان آفریدی کو سیزن ٹو کیلئے کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان*
پریس ریلیز
کراچی، 7 جولائی، 2022.
کشمیر پریمیئر لیگ نے جمعرات کو پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کر دیا، اس بات کا باقاعدہ اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، لیجنڈری کرکٹر پہلے ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن راولاکوٹ (ہاکس) کے برانڈ ایمبیسیڈر اور کپتان کے طور پر کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ تھے، میگا کرکٹ ایونٹ کا مقصد عالمی سطح پر کشمیر کی اہمیت اور ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے
لیگ کو آزاد جموں و کشمیر کے نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو ایک معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ نامور قومی اور بین الاقوامی ستاروں سے تجربہ حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے شاہد آفریدی جیسے سپر اسٹار کا بطور برانڈ ایمبیسیڈر شامل ہونا لیگ کے معیار اور برانڈ ویلیو کو مستحکم کریگا ، کیونکہ وہ اس لیگ کا چہرہ ہیں
*صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک*
کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے شاہد آفریدی کے کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے لیگ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی دنیا کرکٹ کا بڑا نام ہے جنہیں پوری دنیا میں لوگ بہت پسند کرتے ہیں، شاہد آفریدی نے ہمیشہ کشمیر کے کیلئے آواز بلند کی اور وہ اب بھی کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں اب وہ کشمیر پریمیئر لیگ میں سفیر کی حیثیت سے کے پی ایل اور کشمیریوں کی آواز کو پوری دنیا میں پہنچائیں گے، عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ صرف ایک لیگ ہی نہیں بلکہ یہ ایک مقصد ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے یہاں کرکٹ بھی آزادی کیساتھ کھیلی اور دیکھی جاتی ہے، عارف ملک نے کے پی ایل میں لیجنڈ شاہد خان آفریدی کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ لیگ کی کامیابی کی ضمانت بنے گا اور کرکٹ میں تبدیلی لانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کی
عارف ملک نے کہا کہ سیزن ٹو کا آغاز پاکستان کی یوم آزادی سیلیبریشن کیساتھ ہوگا پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی ” ڈائمنڈ جوبلی” سیلیبریشن کو قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا اس دن کشمیر پریمیئر لیگ کی جانب سے دنیا کو امن کا پیغام دیا جائیگا کہ “کھیلو دل سے کھیلو آزادی سے” اس دن شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا.
*میر پور رائلز فرنچائز کے نئے اونر*
پرائم گلوبل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالواجد میرپور رائلز فرنچائز کے نئے اونر بن گئے، کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے ڈاکٹر عبدالواجد کو کے پی ایل کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا اور انکا تعارف کروایا. اس موقع پر ڈاکٹر عبدالواجد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ وہ اس دن کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بنے اور کشمیر کی رائل ٹیم میرپور رائلز کے اونر کی حیثیت سے لیگ میں شامل ہونے پر بے حد خوش ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کرکٹ لیگ کشمیریوں کیلئے لیگ سے بڑھ کر بہت کچھ ہے اور وہ پوری دنیا میں کشمیر کے حقوق اور اسکی آواز کو بلند کرینگے.
*کوٹلی لائنز فرنچائز اونر فیصل ندیم/خالد ضیاء*
کوٹلی لائنز فرنچائز کے مالک فیصل ندیم اور خالد ضیاء نے کہا کہ شاہد خان آفریدی کو کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بنانا خوش آئند ہے یقیناً بحیثیت سفیر انکی موجودگی کے پی ایل کو چار چاند لگادیگی، اس پوسٹ کیلئے شاہد آفریدی بہترین چوائس ہیں، انہوں نے میر پور رائلز فرنچائز اونر ڈاکٹر عبدالواجد کو کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ انکی اونر شپ میں انکی ٹیم دوسرے سیزن میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیگی.
*لیجنڈری کرکٹر شاہد خان آفریدی*
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر کے پی ایل انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا اور کہا کہ وہ کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور اس نیک مقصد کیلئے وہ ہر وقت حاضر ہیں، شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کا نعرہ “کھیلوں آزادی سے” بلند کیا کہ یہ سلوگن کشمیر اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان اتحاد کی یاد دلاتا ہے.
اپنی رائے کا اظہار کریں