پاکستان کپ کا آخری راٶنڈ میچ خیبر پختونخواہ کے نام
پاکستان کپ کا آخری راؤنڈ میچ خیبر پختونوخواہ نے جیت لیا
لاہور، 26 مارچ 2022ء:
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونوخواہ نے بلوچستان کو 49 رنز سے ہرا دیا. 284 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 234 رنز پر آؤٹ ہوگئی. ایاز تصور 70، محمد سعد 43 اور عمران بٹ 42 رنز بنا کر نمایاں. خالد عثمان 3 جبکہ ثمین گل، مہران آفریدی اور کامران غلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں. اس سے قبل ملتان عادل آمین کے شاندار 92 رنز کی بدولت خیبر پختونوخواہ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے. 76 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے. تاج ولی، جلات خان اور محمد شاہد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
اپنی رائے کا اظہار کریں