More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

کوہلی کی طرح کپتانی کا چھوڑنا بابر اعظم کو راس آ گیا

کوہلی کی طرح کپتانی کا چھوڑنا بابر اعظم کو راس آ گیا
king-babar-azam
king-babar-azam

صاحب تاریخ گواہ ہے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو بھی بابر اعظم کی طرح کی صورت کا سامنا کرنا پڑا اور کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر کے بلے بازی میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کیا

دبئی: پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے راشد خان دوسر ے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں