خالد لطیف – تا حیات پابندی سے بچ نکلے
پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث ایک اور کھلاڑی کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا،،، ماہرین کرکٹ توقع کررہے تھے کہ خالد لطیف تاحیات پابندی سے بچ نہیں پائیں گے کیونکہ ان پر لگے الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں،،، جسٹس ریٹائر اصغر حیدر کی سربراہی میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء اور سابق وکٹ کیپر وسیم باری پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور خالد لطیف پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے
خالد لطیف نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ وہ فیصلہ سننے لاہور نہیں آئِں گے لہذا فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا،،،خالد لطیف پانچ سال پابندی کے ساتھ ساتھ دس لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہے.
اپنی رائے کا اظہار کریں