کیون پیٹرسن نے لیگ کرکٹ بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
انگلستان کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کیون پیٹرسن نے ہر طرح کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،،، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری ان کا آخری ایونٹ ہوگا جسمیں وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور پی ایس ایل کے بعد مکمل طور پر اپنی فیملی کو وقت دیں گے
کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو الوداعی گلے لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور اب مزید اپنی فیملی سے دور نہیں رہ سکتے،،، اپنے پیغام میں پیٹرسن نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا بھر میں سفر کرکر کے تھک چکے ہیں ،،،
انگلش بلے باز نے بگ بیش کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا ،، تاہم انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کردیا ہے
2013 میں ان کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال دیا گیا تھا،،، تاہم انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں جاندار کرکٹ کھیل کر اپنی اہلیت منوائی
اپنی رائے کا اظہار کریں