پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پرانگلینڈ کا پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش
کراچی (نمائندہ تابی لیکس)انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا،کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میںانگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے ہیری بروک شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے تھے۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا۔اس سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں