کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ، انگلینڈ کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف
کراچی ( نمائندہ تابی لیکس) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کےلیے 167 رنز ہدف ملا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا تو شان مسعود 3 اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 29 رنز درکار تھے۔
پاکستان کی دوسری اننگر میں کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں