“شاہدآفرید ی نے اپنے نمبر پر مجھے بیٹنگ کرنے کے لئے بھیجا ” عماد وسیم
دبئی:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی ۔تاہم اس میچ میں خاص بات یہ ہوئی کہ آفریدی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن پر کپتان عماد وسیم کو بھیجا ۔شاہد آفریدی کی میچ کو جیتنے کے لیے دی قربانی رائیگاں نہ گئی اور کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ۔
میچ کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہاکہ” بیٹنگ نمبر شاہد آفریدی کا تھا لیکن انہوں نے مجھے بھیج دیا “۔
عماد وسیم کا کہناتھا کہ کپتانی کو انجوائے کر رہا ہوں اورگیم سے گیم کھیل رہے ہیں جبکہ ہمیں جیت کی ضرورت تھی لیکن میچ میں ایساہی ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کو ڈاٹس بال کرواناکامیابی ہے اور جب بیٹنگ کی باری آئی تو مجھے شاہد آفریدی نے اپنی جگہ بھیج دیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں