ٹیم سے ڈراپ ہونا محمد عامر کے لیے الرٹ کال ہوگی، کپل دیو
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ایک کھلاڑی اپنے آپ کو ٹیم کا لازمی حصہ سمجھ لیتا ہے تو وہ آرام پسند ہوجاتا ہے جس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے،، کپل دیو نے کہا کہ محمد عامر ٹیم سے ڈراپ ہوئے ہیں ہیں تو ان کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور وہ مستقبل میں حقیقی باولر بن کر واپس آئیں گے کیونکہ قابلیت اور ٹیلنٹ کے لحاظ سے محمد عامر ایک اچھا باولر ہے اور جب بھی وسیم اکرم ان کی تعریف کرتے ہیں تو میں اس کی تائید کرتا ہوں
اپنی رائے کا اظہار کریں