More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

فاسٹ باولر جنید خان پالتو جانور کی حادثاتی موت پر غم زدہ ہو گئے

فاسٹ باولر جنید خان پالتو جانور کی حادثاتی موت پر غم زدہ ہو گئے

اہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان پالتو کتے کی موت پر افسردہ ہوگئے ۔ انہوںنے کتے کو بڑی محبت سے پالا تھا اس کیلئے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتے کی پرورش پر رقم کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بھی صرف کیا جس کی وجہ سے انہیں اس کتے سے انتہائی لگاﺅ ہوگیا تھا۔

news-1525694161-7834

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ آج میرے اور خاندان کے لیے ایک اور افسردہ دن ہے کیونکہ ہماری فیملی کا خوبصورت ممبر اور میرا پالتو کتا جوئی اس دنیا سے چلا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ جنید خان کے پالتو کتے جوئی کو چند روز قبل اس وقت ایک موٹر سائیکل سوار کچل کر فرار ہوگیا تھا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں