قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا! پہلے ٹیسٹ میں بہترین بلے بازی کرنے والے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گئے
دبئی :دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیاجس کے بعد وہ آسٹریلیا کیخلاف ابوظبہی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔اس بات کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کر دی گئی ۔
Imam ul Haq injury:
Imam ul Haq while fielding today during the first Test match has fractured his left hand’s fifth finger and has been ruled out from the second Test match against Australia.— PCB Official (@TheRealPCB) October 11, 2018
پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے اور وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔22سال کے امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے، جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں