فیصلہ کن ون ڈے، بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے کتنا ہدف دے دیا؟
لیڈز (ایکسپریس ٹائمز) بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ کپتان ویرات کوہلی سب سے زیادہ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلنیڈ کی جانب سے عادل راشد نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا سکی۔ کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 2، شیکھر دھون نے 44، دنیش کارتھک نے 21، مہندرا سنگھ دھونی نے 42، سریش رائنا نے 1، ہردیک پانڈیا نے 21، بھوینشور کمار نے 21، اور شردل ٹھاکر نے 22 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور ڈیویڈ ویلی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی اور یوں آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح بھی ٹھہرے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں