لیجنڈری جاوید میانداد کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ جاوید میانداد نے متحدہ عرب امارات کی پچوں پر سپنرز یا بلے بازوں کی بجائے فاسٹ باولرز کو ترجیح دینے پر سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف تو چیف سلیکٹر انضمام الحق یو اے ای کی پچوں کو بلے بازوں کے لیے سود مند اور جنت قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف فاسٹ باولرز کی فوج ٹیم میں شامل کر لی گئی جو کہ چیف سلیکٹر کے بیان کو جھٹلانے کے لیے کافی ہے،،،، جاوید میانداد نے کہا کہ یو اے ای کی پچوں پر مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل تیار کرنے میں آسانی ہونی تھی اگر ٹیم میں ذیادہ سے ذیادہ بلے بازوں کو موقع دیا جاتا
اپنی رائے کا اظہار کریں