چیئرمین پی سی بی پشاور زلمی کی کاوشوں سے باخبر اور معترف
پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے چیرمین پی سی بی احسان مانی سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی . جاوید آفریدی نے کہا کہ کرکٹ لیجنڈ, وزیر اعظم عمران خان کا ویژن اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے احسان مانی صاحب کا کمبی نیشن پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ثابت ہوگا اور پشاور زلمی کی پوری سپورٹ نئے چیرمین پی سی بی کو حاصل رہے گی. ملاقات کے دوران چیرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور خصوصی طور پر زلمی اسکول لیگ اور زلمی مدرسہ لیگ کا تذکرہ اور تعریف کی.
اپنی رائے کا اظہار کریں