فٹ بال ورلڈکپ ،، جاپانی ٹیم اور تماشائیوں نے کچرا ٹکانے لگا کر دل جیت لیے
صاحب ہمارے ہاں میچ یا سیاسی جلسے کے بعد ایسے مناظر آتے ہیں کہ سر شرم سے جھک جاتے ہیں حالانکہ اسلام صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیتا ہے،،، کراچی حیدر آباد جیسے اہم ترین شہروں میں جائیں تو کچرے کے پہاڑ دیکھنے کو ملتے ہیں،،، چھوٹے شہروں کے حالات تو نہ ہی پوچھیں،، اس کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ ہم پر بھی عائد ہوتی ہے،، مگر نے تو جھیل سیف الملوک سمیت ہر سیاحتی مقام کو کوڑا کچرا بنا رکھ دیا ہے اور اپنے استعمال میں رہنے والے شاپر ڈھکن وغیرہ ٹھکانے لگانے کو اپنی توہین سمھتے ہیں
مگر دوسری طرف سنسنی خیز میچ کے بعد شکست کے باوجود جاپانی فٹ بال ٹیم اور تماشائیوں نے پویلین اور گراونڈ میں پڑا کچرا ٹھکانے لگا کر ہی اسٹیڈیم چھوڑا ،،، اگر ہماری ٹیم کو شکست ہوتی تو ہم اسٹیڈیم میں گندگی اور توڑ پھوڑ کر وہ مناظر پیش کرتے کہ دنیا حسب روایت ہم پر ہنستی
روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جاپانی ٹیم کو بیلجئیم نے 2-3 سے شکست دی لیکن جاپانی ٹیم اور شائقین نے شکست کے باوجود مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
جاپان کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکست کے بعد نہ صرف ڈریسنگ روم کی خود صفائی کی بلکہ شکریہ کا پلے کارڈ بھی چھوڑ کر گئے۔
پاکستان میں الیکشن عروج پر ہیں اور قبل از الیکشن اور بعد الیکشن پمفلٹس اور بینرز کا وہ سیلابی گند دیکھنے میں آئے گا کہ اللہ پناہ
عظیم قوم بننے کے لیے ضروری ہے کہ جس طرح ہم رفع حاجت کے بعد اپنی صفائی کرتے ہیں تاکہ کوئی بیماری نہ لگ جائے ،، اسی طرح اپنے گلی محلوں کو بھی صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ سارے معاشرہ بیماریوں سے بچ جائے
اپنی رائے کا اظہار کریں