“اس اہم کام کی وجہ سے ہمیں کامیابی حاصل کی “مصباح الحق
شارجہ:اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہماری جیت کا کریڈٹ فیلڈنگ کو جاتا ہے، پہلے ہم ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیل رہے تھے اب واپس آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جیت کی ضرورت تھی جو ہمیں مل گئی ہے جبکہ پلئیرز سمجھ چکے ہیں کہ فیلڈ نگ بہترکرنی ہے جس پر سبھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری فیلڈنگ بہترین تھی سمیت پٹیل، محمد سمیع نے اچھا پرفارم کیا اور میچ جتوایا ،ہم پہلے اچھا نہیں کھیل رہے تھے لیکن اب واپس آگئے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر ز کو سپر اوور میں شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کا بارہواں سنسنی خیز میچ برابر ہو ا تو میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری گیند پر پورا کر کے لاہور قلندر کو ہرا دیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہی جس کا لاہور قلندرز نے پورا فائدہ اٹھایا اور سکور برابر کرنے میں کامیاب رہے۔ قلندر نے سپر اوور میں ایک وکٹ پر 16 رنز بنائےاور اسلام آباد نے ہدف آخری گیند پر پورا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا بارہواں سنسنی خیز میچ برابر ہو گیا ، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری گیند پر پورا کر کے لاہور قلندر کو ہرا دیا ، مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہی جس کا لاہور قلندرز نے پورا فائدہ اٹھایا اور سکور برابر کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے لک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا، حیران کن طور پر کپتان میکلم نے فخرزمان کو نئی گیند تھمائی اور انہوں نے بھی کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر لک رونکی کو بولڈ کردیا۔
اسلام آباد کے دوسرے اوپنر فرحان بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کپتان مصباح الحق صرف 4 رنز بناسکے جب کہ سمت پٹیل 9 اور آصف علی بھی 16 رنز تک محدود رہے۔لاہور قلندر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم یسویں اوور میں پوری ٹیم ایک سو اکیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی سکور برابر ہونے پر میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا جس میں ۔۔ٹیم نے میدان مار لیا ، آغا سلمان اڑتالیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، عمر اکمل چار رنز بنا سکے ، فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں