بھارتی کرکٹ بورڈ کو رواں سال آئی پی ایل سے 2 ہزار کروڑ سے آمدن متوقع
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل سے رواں برس 2 ہزار کروڑ روپے آمدن کی توقع ہے۔
نئے سال کی متوقع آمدنی اور اخراجات کے حوالے سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سیزن میں بی سی سی آئی کو آئی پی ایل سے 2 ہزار 17 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔
باقی سال میں ہونے والے انٹرنیشنل اور دیگر ڈومیسٹک مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ 125 کروڑ روپے رہے گا۔ اس طرح بی سی سی آئی 45 دن کی آئی پی ایل سے سال کے باقی 320 دنوں میں ہونے والے مقابلوں کی بہ نسبت 16 گنا زیادہ منافع کمائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں