روک سکو تو روک لو آئی پی ایل ہونے جا رہی ہے
جی ہاں ویسا ہی ہوا جیسا ماضی میں ہوتا آیا ہے ،،،، بھارت نے آئی سی سی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور جمعے کو انٹرنیشنل ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا قومی امکان ہے جس کے بعد بھارت کے لیے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا دروازہ کھل جائے گا
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ رواں برس اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کو باضابطہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جمعے کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حتمی اعلان کردیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل کے رواں برس انعقاد کیلیے بھارتی بورڈ کو وہ ونڈو مل جائے گی جس پر شروع سے ہی اس کی نظر تھی، اسی کی خاطر وہ
آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کے التوا کیلیے کوشش کررہا ہے،رپورٹ میں کہا گیاکہ چونکہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ اس لیے ایونٹ کو یو اے ای یا سری لنکا منتقل کیا جا سکتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں