آئی پی ایل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ کس بلے باز کے پاس ہے ؟جانیئے
آئی پی ایل بے تحاشا پیسے اور رنگینیوں کے باعث دنیائے کرکٹ میں اپنی پہچان رکھتی ہے ۔ بیٹنگ وکٹیں ہونے کے باعث اس لیگ میں رنز کے انبار لگتے ہیں ۔اگر کسی نے ٹیم نے 200 رنز بھی اسکور کیا تو اس کا تعاقب بھی ہو جاتا ہے ۔ بلے بازوں کیلئے جنت تصور کی جانے والی اس لیگ کے ہر ایڈیشن میں کوئی نہ کوئی نیا ریکارڈ بن جاتا ہے ۔
آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن کو شروع ہوئے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں کہ کہ اس میں کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑی لوکیش راہول نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی مار ڈالی ہے ۔لوکیش راہول نے دہلی ڈیئر ڈیولز کیخلاف کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 14 گیندوں پر آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی داغی ہے ۔
اس سے قبل آئی پی ایل میں جادوگر اسپنر سنیل نارائن اور یوسف پٹھان نے 15 گیندوں پر ففٹی داغی تھی ۔سنیل نارائن نے رائل چیلیجز بنگلور اور یوسف پٹھان نے سن رائزز حیدرآباد کیخلاف داغی تھی ۔چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سریش رائنا نے 2014 میں کنگز الیون کیخلاف 16 گیندوں پر ففٹی داغی تھی ۔کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سنیل نارائن نے رواں ایڈیشن میں بنگلور کیخلاف میچ میں ایک بار پھر 17 گیندوں پر ففٹی داغ کر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اعلان کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی گیند بازی بلکہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مخالف ٹیموں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ممبئی انڈین کے کیرن پولارڈ نے 2016 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف 17 گیندوں پر ففٹی داغی تھی ۔
اس کے علاوہ کرس مورس ،کرس گیل ،اور ایڈم گلکرسٹ بھی آئی پی ایل مٰن 17 گیندوں پر ففٹی داغنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں