More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

انضمام الحق نے جنید خان کی بجائے محمد عامر کو سلیکٹ کرنے کی وجہ بتادی

انضمام الحق نے جنید خان کی بجائے محمد عامر کو سلیکٹ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

فاسٹ باﺅلر جنید خان کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر شائقین کرکٹ حیرت اور غصے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث ناصرف ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ ان کی وجہ سے محمد عباس کو آرام دینے کا فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوئی۔

جنید خان کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہونے اور دورہ ادھورا چھوڑنے کے بعد انہیں اب بھی اپنی باﺅلنگ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں