More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، انضمام الحق

کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھنا پی سی بی  کی ذمہ داری ہے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو گھروں پر ہی قریطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ، جس پر سابق کپتان انضمام الحق کا رد عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا کھلاڑی بورڈ کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کے منفی نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
 متاثرہ کرکٹرز کو قرنطینہ کیلیے گھروں میں بھیجنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور انہیں صحتیابی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھنا بہتر ہوتا کیوں کہ میڈیکل اسٹاف پلیئرز کے فون کا جواب نہیں دے رہا۔

میری معلومات کے مطابق کرکٹرز  تذبذب کا شکار ہیں کہ ان کو کیا کھانا، پینا اور کون سی احتیاط کرنا ہے، گھر والوں کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں، پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف 2 روز سے کئی کرکٹرز کے فون کا جواب بھی نہیں دے رہا، وہ سوچ رہے ہوں گے کہ پی سی بی نے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا، اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں جا رہا۔

سابق کپتان نے پی سی بی سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں کا قریطینیہ بورڈ کی زیر نگرانی ہونا چاہیے تاکہ ان کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ جلد صحت یاب ہوکر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں