More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔ تینوں ٹیموں کے 4 میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری نعمان علی کی ہیٹ ٹرک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بایں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کی۔ جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔ اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی انڈر 17 کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز میں شرکت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 12 جنوری کو شروع ہوا تھا غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا, ریان مارون جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین اور انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل شامل۔ پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی بھی اینگرو کرکٹ ٹریننگ کیمپ میں موجود اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے، دوسرا مرحلہ 8 فروری تک جاری رہے گا ٹکرز رائن سائیڈ بوٹم۔ ——— انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر رائن سائیڈ بوٹم کی پاکستان آمد۔ سائیڈ بوٹم اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بولنگ کوچ ہیں۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں انڈر 17 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرا مرحلہ انڈر19 ہوگا۔ دوبارہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں یہاں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں ۔ لوگ بہت اچھے ہیں ۔کھانا بہت اچھا ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میں بیس سال پہلے پاکستان آیا تھا۔ سائیڈبوٹم۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سائیڈ بوٹم یہاں لڑکے سیکھنے کی بہت زیادہ جستجو رکھتے ہیں - سائیڈ بوٹم اس کیمپ میں صرف بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام ہورہا ہے۔ میں نے اپنی بولنگ کو آسان اور سادہ رکھا ہوا ہے اور بنیادی باتوں پر توجہ رکھی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میری کوشش ہے کہ ہر نیٹ سیشن میں کھلاڑی خود کو چیلنج کریں ۔ لڑکے مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ کس طرح گیند پکڑنی ہے کس طرح گیند سوئنگ کرنی ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ میرے لیے بھی کوچ کی حیثیت سے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان نے ہمیشہ عظیم فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں ۔ میرے ہیرو وسیم اکرم ہیں کیونکہ میں خود لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہوں۔ سائیڈ بوٹم۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی میڈیا ٹاک کرے گا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔ تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی ٹکرز پاکستان اسٹرائیک فورس کیمپ ۔ ---------------------------------------- لاہور۔ پاکستان اسٹرائیک فورس تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارت پر کام کرنا ہے۔ کیمپ میں 25 کرکٹرز شریک ہیں۔ کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28 فروری تک ہوگا۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو کنگز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا.

انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر معاہدے میں توسیع سے معزرت کر لی

انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر معاہدے میں توسیع سے معزرت کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی کو ختم ہونے والے اپنے معاہدے میں توسیع نہیں لینا چاہتے ۔
انضمام الحق کو اپریل 2016میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اسی
سال اگست میں انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ
رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آئی تھی۔ اس کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2013

کی فاتح ٹیم کا انتخاب بھی انضمام الحق نے کیا تھا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم نومبر 2013 میں
آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آئی جبکہ انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی
کرکٹ ٹیم جنوری 2016 سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
بطور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آخری اسائنمنٹ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2016

کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرنا تھا۔ 2013کی چیمپئن قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ
میں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ یہاں یہ
بات قابل ذکر ہے کہ جب قومی ٹیم نے ورلڈکپ 2013 میں اپنے سفر کا آغاز کیا تو وہ
ورلڈ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر تھی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم
ایونٹ میں پانچ میچوں میں فتح، تین میں شکست اور ایک میچ ڈرا کرنے کے باعث 33
پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل
کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ایک روزہ کرکٹ میں چھٹے اور ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں
نمبر پر موجود ہے۔
اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا ہے “تین سال سے زائد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن
کمیٹی کی سربراہی کرنے کے بعد معاہدے میں مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کو رواں سال ستمبر میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی
سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ  اور ورلڈکپ  میں شرکت کرنا ہے۔ میرے خیال میں
پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ جو
مثبت خیاالت اور بہترین نظریات کیساتھ کام کریں گے۔”
انضمام الحق نے مزید کہا “پیر کے روز میں نے پی سی بی کے چیرمین احسان مانی
اور ایم ڈی وسیم خان سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کرکے انہیں اپنے فیصلےکے بارے میں
آگاہ کردیا تھا۔ بطور چیف سلیکٹر سپورٹ کرنے پر میں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا
ہے۔”
“مئی  میں مصباح الحق اور یونس خان جیسے نامور کھالڑیوں کے جانے کے بعد
سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس سفر میں نوجوان کھالڑیوں
کے تجربے اور قابلیت کے اضافے سے اب قومی کرکٹ ٹیم کا مقصد بہتر نتائج حاصل
کرنا ہے۔ تمام کھالڑی اب تینوں طرز کی کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹنے کیلئے مکمل تیار
ہوچکے ہیں۔”
انضمام الحق کے دور میں کئی نوجوان کھالڑیوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ جن میں
فخر زمان، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ
آفریدی اور عثمان شنواری کے نام شامل ہیں تاہم قابل ذکر نام بابر اعظم اب تینوں
فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا ہے”ان کھالڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ میں نام بنانے پر مجھے
خوشی ہے۔ میرا یقین ہے کہ ان تمام کھالڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کو مزید بلندیوں تک
پہنچانے کی قابلیت موجود ہے، میں مستقبل میں بھی ان کھالڑیوں کی کارکردگی کی
تقلید کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔”
” خواہش تھی کہ میرے دور میں قومی کرکٹ ٹیم مزید بہتر نتائج پیش کرتی۔ممکن ہے
میں نے غیردانستہ طور پر کچھ باصالحیت کھالڑیوں کو نظر انداز کردیا ہو تاہم میرا
مقصد صرف پاکستان کرکٹ کی بہتری رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ کے
مداح ہمیشہ اسی طرح قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔”
“میں اس موقع پر اپنی سلیکشن کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں
نے مل کر انتھک محنت کی۔ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی
آرتھر کا بھی ممنون ہوں۔ ہم نے ٹیم کی صورت میں ایک دوسرے کیساتھ مل کر بہترین
کام کیا اور مشکل وقت میں ہم ایک ساتھ کھڑے رہ کر درست سمت میں بڑھتے چلے
گئے۔”
“مستقبل کیلئے میں نئے چیف سلیکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
کرتا ہوں۔”
چیرمین پی سی بی کا انضمام الحق کو خراج تحسین:
“انضمام الحق پاکستان کرکٹ کے ایک رول ماڈلہیں جنہوں نے بطور کھالڑی اور چیف
سلیکٹر ملک کی بھرپور خدمت کی ہے۔ان کے دور میں ہمیں بہت سے نئے باصالحیت
نوجوان کھالڑی ملے۔”
“میں انضمام الحق کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی قائدانہ صالحیتوں اور کرکٹ کے
وسیع تجربہ سے نوازا۔”
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان:
“انضمام الحق اپنے کام سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے ایک مثال قائم کرگئے ہیں۔ ہم ان
کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان
کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔”
“پاکستان کرکٹ بورڈ شفافیت اور پروفیشنلزم کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے قومی
کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے اشتہار دے گا۔ امید ہے کہ ہم انضمام الحق
کی جگہ نئی تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کرلیں گے۔ “

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں