More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

انضمام الحق نے ٹیم کی شکست کے بعد تبدیلی کا اشارہ دے دیا

انضمام الحق نے ٹیم کی شکست کے بعد تبدیلی کا اشارہ دے دیا

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سب کو اپنی ذمے داری نبھانا پڑے گی،ٹیم میں کوئی بھی ذمے داری نہیں لے رہا ،اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اپنی ذمے داری نبھانا پڑے گی،ٹیم میں کوئی بھی ذمے داری نہیں لے رہا ،ان کا کہناتھا کہ ٹیل اینڈرز کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا،ایک سال سے ہم یہ دیکھ رہے ہیں،اب اس پر کام کرنا ہوگا،انضمام الحق نے کہا کہ ٹیل اینڈرز فائٹ نہیں کررہے،یہ کمزوری ہے،اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔

ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ کےلئے ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا،انٹرنیشنل کرکٹ دراصل پریشر ڈیل کرنے کا نام ہے،نیوزی لینڈ کےخلاف تینوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے ،ہم چوتھی اننگز کا پریشر برداشت نہیں کرپارہے،انضمام الحق نے کہا کہ لڑکے انجرڈنہ ہوں،اس لیے روٹیشن پالیسی ہوگی،عابدعلی،شان مسعود،رضوان نے اس سیزن میں اچھی بیٹنگ کی،چیف سلیکٹر کا کہناتھ اکہ رضوان کوکیپنگ کے علاوہ بیٹسمین کے طورپرکھیلنے پرمنتخب کیا۔

انضمام الحق کا کہناتھاکہ امام الحق کومجھ سے جوڑناٹھیک نہیں،امام الحق اچھاکھلاڑی ہے،ٹیم میں زیادہ عرصے تک کھیل سکتاہے،انہوں نے کہا کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے میچز جیتے ہیں،سرفرازپردباو¿نہ ہو اس لیے رضوان کوبھی منتخب کیا۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں