ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کو ہٹائے جانے کی خبروں پر پی سی بی کا سخت ردعمل
جی ہاں ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی نے یہ خبر کیا دی کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کو ہٹایا جا رہا ہے، پاکستان کے بڑے بڑے چینل اور اخبارات نے بڑھ چڑھ اس خبر کو ہوا دی اور کئی ماہرین مصالحہ نے حتمی پیشگوئی تک کر دی
مگر پی سی بی اس خبر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس من گھڑت اور بے بنیاد خبر قرار دیا ہے اور ساتھ ہی غیر ملکی ایجنسی کی اس خبر پر اس کی مزمت کی ہے
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کوچ اور چیف سلیکٹر کی کارکردگی کا جائزی لیا اور اس کی روشنی میں دونوں کے معاہدوں کے بارے فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر، ہیڈکوچ اور ٹیم کو ہماری طرف سے مکمل سپورٹ حاصل ہے اور چھپنے والی خبریں حقائق کے مانفی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں