More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

دوسرا انٹراسکواڈ میچ منسوخ،بابر اعظم کے فیورٹ حارث سہیل پھر ان فِٹ

دوسرا انٹراسکواڈ میچ منسوخ،بابر اعظم کے فیورٹ حارث سہیل پھر ان فِٹ

ڈربی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ سکواڈ کا دوسرا انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ کپتان بابر اعظم کے فیورٹ حارث سہیل ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہوگئے ہیں۔

تابی لیکس کے مطابق ڈربی میں بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی ، ابتدائی طور پر یہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا جبکہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کو سینیریو میچ میں تبدیل کردیا گیا تھا.
تاہم بارش کے باعث آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی جس کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فیورٹ بیٹسمین حارث سہیل ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہوگئے ہیں اور ان کو دائیں ٹانگ میں کھنچائو کا سامنا کرنا پڑا.

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ میڈیکل پینل 4 جولائی کو حارث سہیل کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں