ورلڈ کپ کونسی ٹیم جیتے گی ؟ سابق جنوبی افریقن کرکٹر نے ایسی پیشین گوئی کر دی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کیپلر ویسلز نے پیشین گوئی کر دی ہے کہ بھارت 2019 کا ورلڈ کپ اپنے نام کرے گا ۔
کیپلر ویسلز کہتے ہیں کہ اس وقت دیار غیر میں ویرات کوہلی الیون بہت ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اس لیے اس کے انگلینڈ میں شیڈول شوپیس ایونٹ کے جیتنے کا امکان روشن ہے۔
ویسلز کا کہنا تھا کہ میں بھارت کو فیورٹ قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ہوگا، اگر اس کے اہم پلیئرز تب تک انجریز سے محفوظ اور بھرپور فارم میں رہے تو پھر اس کو شکست دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ بھارتی ٹیم چوتھا ون ڈے ہار گئی مگر ابتدائی تین مقابلوں میں پروٹیز کی شکست پر خود ویسلز بھیکافی حیران ہیں وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں میزبان سائیڈ نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابتدائی ایک روزہ مقابلوں میں پیش نہیں کرپائے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں