قومی ہیروز کا اپنے آبائی شہر پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال
کامن ویلتھ گیمز میں سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والے ریسلرز انعام بٹ اور بلی بٹ آج صبح لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور جلوس کی صورت میں لاہور لایا گیا
بعد ازاں دونوں پہلوان اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو دونوں اتھلیٹس کا یادگار استقبال کیا گیا،،، کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا میڈل جیتنے والے انعام بٹ اور برونز میڈل جیتنے والے بلال بٹ المعروف بلی بٹ کو اہالیان گوجرانوالہ نے ہیروز جیسا پروٹوکول دیا،، دونوں ریسلرز کو گھوڑے پر سوار کرکے اور گلاب کے پھولوں سے لاد کر شہر کے بازاروں میں شایان شان طریقے سے گزارا گیا،،، دونوں پہلوان جہاں سے بھی گزرے اہالیان گوجرانوالہ نے تالیوں اور فلک شگاف نعروں سے اپنے شہر کے سرمایہ افتخار کا استقبال کیا
اپنی رائے کا اظہار کریں