عمران خان کی کرکٹ ڈھانچے اور نجم سیٹھی پر کڑی تنقید
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور سب سے معتبر کپتان عمران خان بھی بھارت کے ہاتھوں شکست پر خاصے غصے اور افسردہ نظر آرہے ہیں،،، سیاسی مصروفیات کی بنا پر وہ کرکٹ پر کم ہی بولتے ہیں مگر بھارت سے شکست کے بعد وہ متعدد بار پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے اور اس کو چلانے والے افراد پر کڑی تنقید کر رہے ہیں
عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ الیکشن فکسرز سے ہی کرکٹ کو چلانا مقصود ہے تو سمجھ لیں آپ کرکٹ کو بہتر بہتر کرنا ہی نہیں چاہتے،،، کپتان نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان با صلاحیت کھلاڑیوں سے مالا مال ہے مگر کرپٹ نظام کی بنا پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے ہی نہیں آتے،،،انہوں نے کہا کہ وسیم وقار وہ ٹیم میں لے کر آئے تھے اور کرکٹ میں انکی کارکردگی سب کے سامنے ہے
عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا تو بھول جائیں کہ پاکستان کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر ہو پائے گا،،،،، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا احسان مانی ایک ایسا نام ہے کہ جو کرکٹ کے معاملات چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں،،،،احسان مانی آئی سی سی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور ان کے دیگر بورڈز کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہیں اور وہی ایک ایسا نام ہے جو پاکستان کرکٹ کی ڈوبتی نیہ کو پار لگا سکتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں