عمران نزیر پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی
جی ہاں عمران نزیر کے مداح خوش ہوجائیں کیونکہ عمران نزیر نے اپنی بیماری کو شکست دیکر کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کی فتح حاصل کر لی ہے
آپ سب جان کر پھولے نہیں سمائیں گے کہ شارجہ میں ہونے والی T10 League میں آپ عمران نزیر کو ایک بار پھر سے ایکشن میں دیکھیں گے
اب آپ پوچھیں گے کہ کس ٹیم کی جانب سے تو عمران نزیر اپنی دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے کیرالہ کنگز کی جانب سے،،،
T10 League Sharjah کی ڈرافٹنگ آج دوبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جسمیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی اور ٹیم پختون کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں حصہ لیا
یہاں یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعلان کرچکے ہیں وہ ذاتی تسلی تک پاکستانی کھلاڑیوں کو اجازت نہیں دیں گے مگر لگ بھگ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مختلف ٹیموں کی جانب سے چن لیے گئے ہیں اور وہ بھی جو پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں