وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف اسی کے دیس میں 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بی سی بی کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ٹیم اور کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کے ملک میں 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دی ۔
Congratulations to Virat Kohli and the Indian cricket team for the first ever win by a subcontinent team in a test series in Australia
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2019
شدید بارش کے باعث میچ کا پانچوایں اور آخری روز کھیل ممکن نہ ہوسکا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ اس سے قبل بھارت نے 1947-48 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ یہ سیریز پانچ میچوں کی تھی جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 0-4ے شکست دی تھی۔
Virat Kohli’s men made history by becoming the first Indian team to win a Test series in Australia. ????#AUSvIND REPORT
➡️ https://t.co/2dQhH9Jhu5 pic.twitter.com/g3HqSxmUNY— ICC (@ICC) January 7, 2019
اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔ اس سے قبل بھارت کی چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت برقرار تھی ، آسٹریلوی ٹیم کے سر پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہے تھے۔
میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہو پائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ اور روایتی حریف بھارت جہاں آسٹریلیا کو اسی کے ملک میں ناکوں چنے چبواتے ہوئے سیریز جیتی وہیں پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ اور اب جنوبی افریقہ میں پروٹیز کے ہاتھوں شرمناک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Q: “Is this your best achievement?”
Kohli: “By far. It has to be at the top of the pile!”Absolute #scenes in Sydney, where the Indian team are celebrating winning a Test series in Australia for the first time! #AUSvIND pic.twitter.com/THu44fDRo3
— ICC (@ICC) January 7, 2019
آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 6 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 316 رنز درکار تھے ہیں تاہم میچ کے پانچویں اور آخری روز شدید بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا اور کوئی بال نہ پھینکی جاسکی جس کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے مایہ بلے باز چیتشوار پوجارا کو پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں