عماد وسیم بدستور انتہائی نگہداشت میں– تازہ ترین
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف ایک عمدہ کیچ پکڑنے کے بعد سر میں شدید جھٹکے کے بعد تقریبا بے ہوش ہوگئے تھے اور ان کو سٹریچر پر گراونڈ سے باہر لایا گیا،،،،
ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی CT SCAN بھی کی گئی
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ عماد وسیم کی طبیعت اب بہت بہتر ہے مگر سر میں جھٹکے کی وجہ سے ڈاکٹرز ان کو مسلسل مشاہدے میں رکھنا چاہتے ہیں اور وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے
ترجمان کراچی کنگز کے مطابق عماد وسیم کو آج شام تک انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا اور قوی امید ہے کہ آج شام ان کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں