فی الحال سرفراز کپتان،لیکن عماد وسیم ۔۔۔۔۔۔۔! مکی آرتھر نے ایسی بات کر دی کہ ۔۔
دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز کے مینٹور مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ جب تک قومی ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں تب تک سرفراز احمد ہی کپتان رہیں گے۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فی الحال سرفراز احمد ہی کپتان ہونگے جبکہ عماد وسیم مستقبل میں اچھے کپتان ثابت ہونگے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے 20 کھلاڑی ان کی نظر میں ہیں جن میں 15 منتخب کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد ہمارے سامنے کئی چیلنجز ہوں گے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے اور ہم ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم کو 67 رنز سے شکست دی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں