عثمان شنواری کے بعد عماد وسیم کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی
لاہور: پاکستانی ٹیم میں ان فٹ ہونے والی کی تعداد میں روز بروز اضا فہ ہوتا جارہے ۔اہم خبر یہ ہے کہ عثمان شنواری کے بعد عماد وسیم بھی ان فٹ ہوگئے،
عماد وسیم کو ایک ماہ کا آرام تجویز کردیا گیا، اس وجہ سے عماد وسیم ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئے ۔عماد وسیم بنگلہ دیش پریمیر لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے، دورہ نیوزی لینڈ میں عماد وسیم کی شرکت کا فیصلہ بھی فٹنس سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے رومان رئیس جو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں انکی بائیں کہنی میں چوٹ کی وجہ سے ان فٹ ہو گئے تھے۔جس کے نتیجے میں انکو سیریز چھوڑ کر وطن واپس لوٹنا پڑا تھا اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے۔
اب سننے میں آیا ہے کہ ان کا نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا تھا جس میں انہوں نے فٹنس کے تمام مراحل کامیابی سے عبور کر لیے اور ان کو فٹ قرار دیا گیا ہے۔
جسکے بعد امید کی جارہی ہے کہ گیارہ نومبر ہفتے سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی نیشنل ٹی ٹونٹی میں وہ کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے اور کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں